درود پاک کے 20 فضائل



درود پاک کے 20 فضائل

  • حبیب خدا ﷺ پر درود پاک پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ درود بھیجتا ہے۔ ایک کے بدلے ایک نہیں بلکہ ایک کے بدلے کم از کم دس

  • درود پاک پڑھنے والے کے لئے رب تعالیٰ کے فرشتے رحمت اوربخشش کی دعائیں کرتے ہیں

  • جب تک بندہ درود پاک پڑھتا رہتا ہے، فرشتے اس کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں

  • درود پاک گناہوں کا کفارہ ہے

  • درود پاک سے (نیک) عمل پاک ہوجاتے ہیں

  • درود پاک خود اپنے پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ استغفار کرتا ہے

  • درود پاک پڑھنے سے درجے بلند ہوتے ہیں

  • درود پاک پڑھنے والے کے لئے ایک قیراط ثواب لکھا جاتا ہے جو کہ احد پہاڑ جتنا ہے

  • درود پاک پڑھنے والے کو پئمانے بھر بھر کے ثواب ملتا ہے

  • جو درود پاک کو ہی وظیفہ بنالے، اس کے دنیا اور آخرت کے سارے کے سارے کام اللہ تعالیٰ خود اپنے ذمہ لے لیتا ہے




  • درود پاک پڑھنے کا ثواب غلام آزاد کرنے سے افضل ہے

  • درود پاک پڑھنے والا ہر قسم کے ہولوں (خوف) سے نجات پاتا ہے

  • شفیع المذنبین ﷺ درود پاک پڑھنے والے کے ایمان کی گواہی دیں گے

  • درود پاک پڑھنے والے کے لئے شفاعت واجب ہوجاتی ہے

  • درود پاک پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور رحمت لکھ دی جاتی ہے

  • اللہ تعالی ٰ کے غضب سے امان لکھ دیا جاتا ہے

  • اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہےیہ نفاق سے بری ہے

  • درود پاک پڑھنے والے کو قیامت کے دن عرشِ اِلٰہی کے سائے کے نیچے جگہ دی جائيگی

  • درود پاک پڑھنے والے کی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا

  • لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ دوزخ سے بری ہے

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Copyright (c) 2022 Hawkrz All Right Reserved