انسان کو اور کچھ کرنا آئے نہ آئے اچھے بول بولنا ضرور آنا چاہیئے، ایسے الفاظ جو اگلے بندے کی پریشانی کو ختم نہیں تو کچھ کم ضرور کر دیں
آپ کے پاس کیا ہے کسی کو اس چیز سے فرق نہیں پڑتا، فرق اس
چیز سے پڑتا ہے کہ آپ دوسروں کو کیا دیتے ہیں
اور اگر آپ کسی کو حوصلہ اور اچھے الفاظ دینے والے ہیں تو
یقین کریں آپ دنیا کے سب سے امیر انسان
ہیں
حالات اور وقت کی سختی دیکھنے والے کو صورتحال کا وہ رخ مت
دکھائیں جو کہ %95 لوگ پہلے سے دیکھ کر پریشان ہو رہے
ہیں
بلکہ
صورتحال کا وہ اچھا رخ دکھانے کی کوشش کریں جو کہ صرف %5
لوگ خود سے دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں
اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ سے اچھا انسان دوست اور کوئی نہیں
یاد رکھیں! دنیا میں ٹانگ کھینچنے اور گرانے والے تو بہت
ہیں
کوشش کریں آپ ہاتھ تھام کر سہارا دینے والے بنیں