تلاوت كا طريقہ

 



تلاوت كا طريقہ

 

جب تلاوت كا اراده كرے اور قرآن پاک لے كر بيٹھے تو يہ مراقبہ كرے کہ يہ اللّٰہ تعالیٰ كا كلام ہے، كسى مخلوق كا كلام نہيں، يا كسى شاعر كا شعر نہيں، اس طرح خوب اپنے دل ميں كلام اللّٰہ كى عظمت كا استحضار كرے اور اس پر ايمان وتصديق كو بار بار دل ميں لاوے، جب خوب اعتقاد وتصديق ہو جائے تو تلاوت شروع كرے، يہ تلاوت ايمان سے ناشى ہوگى اور اس كا تعلق قلب سے ہوگا، يہ تلاوت ايمانى وقلبى ہوگى، لسانى ورسمى نہ ہوگى، اور جب تلاوت ايمان واعتقاد سے ہوگى تو چونکہ اعتقاد وايمان خود كمال ہے اور جملہ كمالات كا موجب بهى تو اسى تلاوت كے ذريعہ اللّٰہ تعالیٰ كى معرفت ومحبت اور تمام مراتب قرب حاصل ہو جائيں گے

 

اللّٰہ تعالیٰ كى رحمت كے حصول كا ذريعہ

 

اگر آپ لوگ اللّٰہ تعالیٰ كى رأفت وعنايت كو مبذول كرانا چاہتے ہيں تو بس كلام اللّٰہ كى طرف توجہ كيجئے اور اپنا رشتہ كلام اللّٰہ سے جوڑيئے اور قوى تعلق پيدا كيجئے، پهر ديكهئے کہ اللّٰہ تعالیٰ كى عنايت متوجہ ہوتى ہے يا نہيں، آخرت ميں جو عزت وشرف اور كرامت ملے گى اس كا تو پوچهنا ہى كيا، دنيا ميں بهى اللّٰہ تعالیٰ اس كى كفالت فرمائيں گے

 

شاہ وصی اللّٰہ -رحمہ اللّٰہ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Copyright (c) 2022 Hawkrz All Right Reserved