گناہوں کی معافی



 دیکھنا اپنے گناہوں پر لوگوں کو کبھی گواہ نہ بنانا لوگوں کو کبھی نہ بتانا کہ مجھ میں یہ یہ کمی، یہ یہ گناہ کرنے کی عادت ہے یہ یہ خطا مجھ سے ہوئی ہے۔

 

 اپنے غموں کا اظہار ، اہنی کمیوں کا اقرار ، اپنے گناہوں پر ندامت صرف اور صرف اللہ کے سامنے کرنا اور چپکے سے کرنا دنیا والوں پر ظاہر نہ ہونے دینا۔

 

 الله نہ صرف تمہاری مدد کرے گا بلکہ تمہیں ان سب سے باہر بھی نکال دے گا اور ایسا اللّہ تمہارا ہاتھ تھامے گا کہ پھر کبھی تم اپنے ماضی کی طرف دیکھنا بھول جاؤ گے

 

مگر شرط یہ کہ اللہ کو سچی تڑپ کے ساتھ پکارنا اسے اپنا پہلا آخری سہارا سمجھتے ہوئے دل کی شدت سے آواز دینا اور پھر دیکھنا تمہاری 
پکار کا جواب واپس پلٹ کر ضرور آئے گا



اللّه تعالیٰ اپنے بندے کی تڑپ کبھی ضائع نہیں کـرتا، اپنی مانگی ہوئی دعاؤں پر یقین رکھیں، وہ رحمٰن ہے رد نہیں کرے گا


اِن شاء اللّه

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Copyright (c) 2022 Hawkrz All Right Reserved